کوئٹہ،عدالت نے پاکستان میڈ یکل کمیشن کیخلاف دھرنا دینے والے گرفتار طلباء کی ضما نت منظور کر لی

کوئٹہ: کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پاکستان میڈ یکل کمیشن کیخلاف دھرنا دینے والے گرفتار طلباء کی ضما نت منظور کر لی ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کوئٹہ کی عدالت میں 75 طلباء کی در خو است ضمانت کی سماعت ہوئی جوڈیشل مجسٹریٹ عبد ا لستار نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے طلباء کی 50،50ہز ا ر مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی طلباء کی جانب سے قا ری رحمت اللہ ایڈووکیٹ، آصف بلوچ ایڈووکیٹ، شعیب ا ما ن سمالانی ایڈووکیٹ، سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔پولیس نے دو روز قبل احتجاجی طلباء کو ریڈ زون میں گرفتار کیا تھاگرفتار طلباء نے میڈیکل کمیشن کے آن لائن ٹیسٹ کیخلاف دھرنادیا ہوا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں