بی این پی نے کوئٹہ کے تمام یونٹوں کو ختم کردیا
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کو کوئٹہ میں فعال و متحرک بنانے سے متعلق کوئٹہ کی سابقہ یونٹوں کو ختم کرتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کوئٹہ میں از سر نو یونٹ کھولتے ہوئے تنظیمی کاری کریں گے کوئٹہ کے آرگنائزر غلام نبی مری ہوں گے جبکہ ڈپٹی آرگنائزر محمد جمال لانگو ممبران ملک محی الدین لہڑی‘ طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ‘ ملک صلاح الدین شاہوانی‘ ستار شکاری‘ نسیم جاوید ہزارہ‘ ماما نصیر مینگل‘ اسماعیل کرد‘ علی احمد قمبرانی‘ لقمان کاکڑ‘ عین الدین‘منورہ بی بی بلوچ ہوں گے
Load/Hide Comments


