رواں ماہ یوٹیلٹی سٹورز پر قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ ، چنا مہنگا
یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں رواں ماہ ستمبر میں چوتھی بار اضافہ ہوا اور اس بار سفید چنا زد میں آگیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج میں شامل ایک کلو سفید چنا 40 روپے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 120 روپے سیبڑھ کر 160 روپے ہو گئی۔
گلگت بلتستان ریجن کیلئے قیمت 125 روپے سے بڑھا کر 165 روپے کلو کردی گئی۔
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چنے کی قیمت میں اضافے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


