پولی ٹیکنیکل گرلز کالج کوئٹہ میں لیپ ٹاپ دو سال سے تقسیم نہیں ہو سکے
اوستہ محمد:باکمال لوگ لاجواب سروس پولی ٹیکنیکل گرلز کالج کوئٹہ کے لیپ ٹاپ عرصہ دو سال سے وزیراعلی بلوچستان کے منتظر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے دست مبارک سے تقسیم ہونگے والدین و طالبات میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی حکام بالا اس جانب فوری نوٹس لے تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے لیکن سونے پہ سہاگہ گورنمنٹ گرلز کالج پولی ٹکنیکل انسٹیٹیوٹ کوئٹہ میں لیپ ٹاپ دو سال سے تقسیم نہیں ہو سکے۔ جس طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کالجز اور اسکولوں میں حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں اسی طرح کوئٹہ شہر کے گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل گرلز کالج جس میں طالبات آئی ٹی سی آئی ڈی کا کورس کر رہی ہیں تین سال کا ڈپلومہ ہوتا ہے ان کو کمپیوٹر لیب ٹاپ کی اشد ضرورت ہے ان طالبات کے لئے لیپ ٹاپ ابھی تک کالج میں پڑے ہوئے ہیں دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک لیپ ٹاپ طالبات میں تقسیم نہیں کیے گئے صرف اس وجہ سے کے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی آپ نے دست مبارک سے تقسیم کریں گے جب کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی حکومتی معاملات میں مصروف ہیں طالبات اور والدین نے دست بستہ گزارش ہے کے ٹائم نکال کے ان طلبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں تاکہ جو غریب اسٹوڈنٹس ہیں وہ اس اسکیم سے مستفید ہوں واضح رہے کہ پولی ٹیکنیکل گرلز کالج کوئٹہ میں لیپ ٹاپ عرصہ دو سال سے پڑھے ہوئے ہیں اور تقسیم نہیں ہو رہے ہیں جب کہ گورنمنٹ ڈگری کالج اوستہ محمد کے طلباء کے نام پر لیپ ٹاپ سرکاری ملازمین اور بااثر شخصیات کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب میں تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی گئی وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام لیپ ٹاپ کی تقسیم کو منصف آنا کرنے کے لیے تو اس بنیادوں پر اقدامات کر کے طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید کرنے کی اقدامات کریں۔


