شارٹ لسٹ امیدواروں کے متعلقہ اسامیوں پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے جائیں، طلباء کا پریس کانفرنس
خضدار:جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے مشتہر اسامیوں کے لئے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں عبدالقدیر باجوئی،محمد اقبال نتھوانی، سیف اللہ زہری،منیر احمد ساسولی عبدالسلام مینگل اور دیگر نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے مشتہر اسامیوں کے لئے انہوں نے سی ٹی ایس پی کے تحت ٹیسٹ دیکر شارٹ لسٹ ہو گئے مگر اب ہمیں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ مشتہر اسامیوں، ٹیسٹ کے نتائج اور انٹرویو کو کینسل کر دیا گیا ہے یہ ہمارے ساتھ نا انصافی اور بے روزگاروں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافی کا ازالہ کر کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے متعلقہ اسامیوں پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا متاثرہ امیدواروں کا کہنا تھا کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے 200 کے قریب اسامیوں کے لئے سال 2020 ء میں ٹیسٹ و انٹرویوز ہوئے مگر ان میں کچھ بد عنوانیاں ہوئی تھی جنہیں کینسل کرکے حکومت بلوچستان نے ان اسامیوں کوسی ٹی پی کے تحت مشتہر کر کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے جو انتہائی دیانتداری کے ساتھ ہوئی اس ٹیسٹ میں بلوچستان بھر سے تقریباً 3500 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا سی ٹی ایس پی نے باقاعدہ طور پر ابتدائی نتائج کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا اور شارٹ لسٹ امیدواروں کو بزریعہ انٹرنیٹ آگاہ بھی کر دیا گیا ان اسامیوں کے اسکیل ٹیسٹ کو کوئٹہ میں رکھا گیا مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مجبور شارٹ لسٹ امیدوار اسکیل ٹیسٹ دینے کوئٹہ بھی گئے مگر اب ہمیں جھالاوان میڈیکل کالج کے پرنسپل کے زریعے یہ معلومات فراہم کر دی گئی ہے کہ متعلقہ ٹیسٹ کے نتائج کو منسوخ کر کے ان اسامیوں کو کینسل کر دیا گیا ہے یہ خبر ہم بے روزگار اور شاٹ لسٹ امیدواروں پر بجلی بن کر گر گئی ہے متعلقہ اسامیوں پر شاٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو مزید کہنا تھا کہ ان اسامیوں کو کینسل کرنا بد دیانتی ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سنگین کوشش اور بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ سنگین نا انصافی ہے ہم اپنے ساتھ ہونے والے اس مبینہ نا انصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اس کے لئے ہم عدالت کے دروازے کٹکٹائیں گے،احتجاج کرینگے،بھوک ہڑتال اور لانگ مارچ کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اور منتخب عوامی نمائندوں خاص کر حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والے اس نا انصافی کا ازالہ کرتے ہوئے متعلقہ اسامیوں کی انٹرویو شیڈول کر کے کامیاب امیدواروں کو منتخب ہونے کے آرڈرز جاری کیں جائیں


