ڈیرہ بگٹی سے نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد نقل مکانی کرنے والے بگٹیوں کا واپس آنا شروع

ڈیرہ مراد جمالی:وزیراعظم کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی شازین خان بگٹی کی ہدایت پر ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کرنے والے اقوام بگٹی کی واپسی کیلئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے دفتر میں رجسٹریشن شروع پہلے روزایک ہزار سے زائد درخواستیں وصول تفصیلات کے مطابق 26اگست 2006میں سابق گورنر بلوچستان بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد امن امان کی صورت حال خراب ہونے کے پیش نظر اقوام بگٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں بگٹی خاندانوں نے بچوں عورتوں بزرگوں کے ہمراہ گھر بار مال مویشی چھوڑ کر نقل مکانی کرکے سندھ پنجاب بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ نصیرآباد میں آباد ہوگئے تھے کئی سالوں سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے تھے رکن قومی اسمبلی شازین خان بگٹی کے وزیراعظم کے معاون خصوصی بنتے ہی اقوام بگٹی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو دوبارہ ڈیرہ بگٹی میں آباد کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نصیرباد کے دفتر میں رجسٹریشن کرنے کیلئے خصوصی کانٹر قائم کیئے گئے ہیں پہلے روز ایک ہزار سے زائد اقوام بگٹی نے رجسٹریشن کرائی ہے اور ڈیرہ بگٹی میں دوبارہ آباد ہونے کیلئے بیقرار نظر آرہے تھے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نصیرباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ سمیت اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلدار ان نائب تحصیلداران سمیت دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں اقوام بگٹی اقوام مری افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں