صنعتی مزدوروں کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی نہ اسکی اجازت دینگے، بلوچ عوامی موومنٹ

حب:بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنازر ریس نوازعلی برفت ایڈووکیٹ نے کہا کہ صنعتی مزدوروں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی سرمایہ داروں کو اجازت دی جائے گی کہ وہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کے لیے بناے گے بین الاقوامی قوانین سیانحراف کریں۔ ان خیالات کا اظہاروہ بلوچ عوامی موومنٹ کے سابق ضلعی رابطہ سیکریٹری دلشاد علی شیخ کی قیادت میں آے ہوے بولان کاسٹنگز لمیٹڈ حب کے ورکرز کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بولان کاسٹنگز لمیٹڈ حب کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور مزدوروں کااستحصال بندکرے۔ اور بین الاقوامی لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بناے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہنگای کے دور میں 15 روز تک روزانہ اجرت اور کنٹریکٹ ورکرز کو چھٹی دیکر تنخواہوں سے محروم کرنا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے جس پر خاموش نہیں ہوں گے اورنہ ہی مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بولان کاسٹنگز لمیٹڈ حب میں 20 سالوں سے کام کرنے والے ورکرز کو مستقل نہ کرنا اور مزدوروں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا بھی بین الاقوامی قوانین کو ماننے سے کھلم کھلاانکار ہے۔ اور مزدور کش پالیسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوامی موومنٹ صنعتوں میں روزانہ اجرتی نظام، کنٹریکٹ ملازمتوں اور ٹھیکہ داری نظام کے سخت خلاف ہے۔ کیونکہ یہ تمام تر حربے سرمایہ داری و جاگیرداری نظام کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ جو ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ BAM مزدوروں، کسانوں، گلہ بانوں، ماہی گیروں، دکانداروں الغرض محنت کشوں کی نماندہ جماعت ہے جو سامراج اور سامراج کی اشکال یعنی سرمایہ دارازم،جاگیردارازم، سردارازم، نواب ازم اور میر ازم کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے۔ اس لیے مزدوروں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی قطعا اجازت نہیں دیں گے۔ اور بولان کاسٹنگز لمیٹڈ کے ورکرز کے شانہ بشانہ رہ کر ان کے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں