ڈیرہ مراد جمالی، ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
نصیر آباد: نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود قومی شاہراھ پر ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدرڈیرہ مرادجمالی کی حدود اوچ پاور کے قریب قومی شاہراہ پر ٹینکر اور رکشہ کیدومیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد اقبال جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے جن میں محمد شریف گل جان شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


