سوات اور گردونواح میں زلزلے کے دوبار جھٹکے،لوگوں میں شدید خوف وہراس
سوات:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے دوبار جھٹکے محسو س کئے گئے لولوگوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق سوا ت اور گردونواح میں جمعرات کے روز زلزلے کے دوبار جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہرا س پھیل گیا زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق پہلے بار ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 129کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پا ک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا دوسری بار زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2ریکارڈ کی گئی اس کی زیر زمین گہرائی 20کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز مینگورہ کا شمالی پہاڑی سلسلہ تھا۔
Load/Hide Comments


