وزیرداخلہ بلوچستان کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت،رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ:صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کر لی ہے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں اور یہ دہشت گردی کا  واقعہ بوکھلائے ہوئے دشمن کی بزدلانہ کارروائی  ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسے واقعات عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جسے میں انہیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف یکجان ہیاوردشمن کے مذموم عزائم اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں