آئندہ مالی سال کے بجٹ کااعلان شیڈول کے مطابق کیاجائے گا‘اسد عمر

لاہور، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسدعمرنے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈزاقتصادی ریلیف پیکیج کے پروگراموں کے لئے بروئے کارلائے جائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی عالمی وباسے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔اگرموجودہ صورتحال برقراررہی تولوگوں کی ایک بڑی تعداد کوبیروزگاری کاسامناہوسکتاہے۔اسدعمرنے کہاکہ تعمیراتی شعبہ اور دوسرے منسلک چھوٹے کاروباری شعبوں کوکھولنے سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اورمحنت کشوں کوریلیف کی فراہمی میں مدد ملے گی جوملک میں لاک ڈاؤن کی پابندی سے متاثرہوئے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کااعلان شیڈول کے مطابق کیاجائے گا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال میں سٹیٹ بنک کی جانب سے شرح منافع میں کمی کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشی سر گرمیاں فروغ پائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں