فخر زمان نیشنل ٹی 20کپ میں انجری کا شکار

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑی فخرزمان انجری کا شکار ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق فخرزمان انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خیبر پختونخوا نے سندھ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو ٹیم فزیو نے 4 سے 5 دنوں کےلیے آرام کا مشورہ دیا ہے اور اس لیے وہ اپنی ٹیم کیلئے اگلے دو میچز میں شریک نہیں ہوں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرزمان اب خیبرپختونخوا کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میچز کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ فخرزمان نے جمعرات کے روز سندھ کے خلاف میچ میں 49 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں