ٹرائی نیشن سیریز، افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے میں یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک : ٹرائی نیشن سیریز کے آخری لیگ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان نے یو اے ای کو 4 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان یو اے ای کی ٹیم افغانستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی، سنسنی خیز مقابلے کا نتیجہ ا?خری گیند پر افغان ٹیم کے حق میں آیا۔یو اے ای کے کپتان محمد وسیم 44 اور ا?صف خان 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ افغانستان کے 5 بولرز نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، اوپنر بیٹر ابراھیم زادران 48، رحمٰن اللہ گرباز 40 اور کریم جنت 28 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے، گلبدین نائب 20 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2، سمرنجیت سنگھ اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل مقابلہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں