بنگلور، انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں بھگدڑ سے 11 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی 18 سال بعد پہلی مرتبہ جیت پر ہونے والے جشن میں بھگدڑ سے کم از کم 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے این ڈی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایم چنا سوامی سٹیڈیم کے باہر ہونے والی بھگدڑ میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آر سی بی ٹیم آئی پی ایل کی جیت کا جشن منانے کے لیے ریاست کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مداح شرکت کے لیے پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں