حکومت بلوچستان نے صوبے کے چھ انٹر کالجز کو ڈگری کالج کا درجہ دے دیا
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے کے چھ انٹر کالجز کو ڈگری کالج کا درجہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی ہدایت پر محکمہ ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے کے چار بوائز اور دو گرلز انٹر کالجز کو ڈگری کالجز کادرجہ دے دیا ہے جن کالجزکو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ بوائز انٹر کالج بروری روڈ،گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کچلاک،گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنہور،گورنمنٹ بوائز انٹر کالج زہری،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج حب اور گورنمنٹ گرلز انٹر کالج قلات شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


