پنڈورا پیپرز میں صرف حکمران نہیں بلکہ اصل حکمرانوں کے نام بھی شامل ہیں، سردار اختر مینگل

حب/کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کے ذمہ دار حکمران خود ہیں گھر کو گھر کے چراغ سے ہی آگ لگتی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں دھکادینے کا موقع ملاتو دھکا دیں گے،حکمرانوں نے اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر ان پر بکتربند گاڑیاں چڑھائی،منتخب ارکان کی بجائے غیرمنتخب جوکونسلری نہیں جیت سکتے کو فنڈز سے نوازتے رہے،جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں کامعاملہ ہے پی ڈی ایم اس میں شامل نہیں ہے پنڈوراپیپرز میں صرف حکمران نہیں بلکہ اصل حکمرانوں کے بھی نام شامل ہیں اگر ان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو آنے والے وقت میں پنڈورا بکس نہیں پورے ڈرم کھلیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے پیر کے روز اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی بحران کے ذمہ دار حکمران ہے،حکمرانوں کی کوتاہیوں اور برائیوں سے بحران پیدا ہوتے ہیں آج سے پہلے بھی جو بحران آئے ہیں اور بحران ہمیشہ آتے ہیں گھر کے چراغ سے ہی گھر کو آگ لگتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد صوبائی معاملہ ہے،صوبائی قیادت کواختیار دیاگیاہے اگر ہمیں دھکے کاموقع ملاتو دھکا دیں گے اور کھینچنے کا موقع ملا تو کھینچیں گے۔فی الوقت تو آشیرباد نہیں تاہم اگر دھکے کاوقت تھا تودھکادیں گے اور کھینچنے کاوقت تھا کھینچیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہماری ضرورت نہیں وہ خود کفیل ہے اگر ہمارے دروازے پر آیا تو جو پارٹی فیصلہ کریگی کیونکہ فیصلہ میں نہیں پارٹی کرتی ہے،پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہیں تاہم کچھ جماعتیں ہٹ کر ناراض ہوگئی ہے میرے خیال میں پی ڈی ایم کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیاجائے گاکہ حکومت کو کس طرح ٹف ٹائم دیاجائے گا پی ڈی ایم کے گزشتہ جلسوں میں پی ڈی ایم کو جو پذیرآئی ملی تھی وہ میرے خیال میں آج تک کسی اتحاد کو نہیں ملا،بلوچستان میں اپوزیشن جماعتیں جن کے ساتھ موجودہ حکومت کا ناروا رویہ تھا میں سمجھتاہوں کہ آج صوبائی حکومت جس نہج پرپہنچاہے وہ ان کے اپنے اعمال ہے،انہوں نے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا اپوزیشن کے منتخب ارکان پر بکتر بند گاڑیاں چڑھائی گئی منتخب ممبران کے بغیر غیرمنتخب لوگ جو کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے کو نوازتے تھے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم اس فیصلے میں شامل نہیں ہے۔بلوچستان میں حالیہ صورتحال اونٹ ہوں تو بات کرے یہ اونٹ نہیں کوئی اور چیز ہے،انہوں نے کہاکہ پنڈورا پیپرزمیں صرف حکمران نہیں بلکہ اصل حکمرانوں کے بھی نام شامل ہیں ان کے نام لئے جائیں پنڈورا بکس آج کا نہیں بلکہ پہلے کا دیکھنا یہ ہے کہ اس کے نتائج کیا نکلتے ہیں اس پر پھر مٹی ڈال دی جاتی ہے اس کو مزید کروجتے ہیں پنڈورا بکس میں جن اصل حکمرانوں کے نام شامل ہیں انکے خلاف کاروائی نہ ہوئی توآنے والے وقت میں پنڈورا بکس نہیں پورے ڈرم کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں