کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت دن بدن بڑھتی جارہی ہیں،رحیم آغا
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اور ٹیوب ویلوں کی معمولی تکنیکی خرابی کو دور کرنے میں ہفتہ لگ جاتا ہے جوکہ سپروائزر کی غفلت اور لاپرواہی ہے اور بیان میں ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں ٹیوب ویلوں کی مرمت پر سختی سے ایکشن لیا کریں اور مزید کہا ہے کہ واسا کی جانب سے شہر میں ہفتہ میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو پانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ سراسر غلط فیصلہ ہے اور کہا ہے کہ ایم ڈی واسا یونین کے دباو پر شھریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے اور اور ٹائم کیلئے اتوار کا دن یونین کو دیں اور ہفتہ کے روز بھی پانی بند رکھنا سراسر زیادتی ہے۔


