عوام کے بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیحی ہے،نورمحمد دمڑ

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہاہوں حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل انکے دہلز پر حل کرنا اولین ترجیحی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی جی نادراسے انکے آفس میں ملاقات کرکے حلقے کے دونوں اضلاع میں عوام کو نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا گیا اور ڈی جی نادرا کو بتایا گیا کہ حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی کے دونوں اضلاع کی زیادہ تر آبادی پہاڑی دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہے جنہیں قومی شناختی کارڈ کے حصول میں جو مشکلات درپیش ہے انہیں دور کیا جائے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈی جی نادرا کو علاقے میں نادراکے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور ڈی جی نادرا نے عوام کے جائز مسائل کو پوری حل کرنے کی یقین دہانی کی اسکے علاوہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی اے پی ضلع زیارت کے صدر عبدالستار کاکڑ کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا دورے کے دوران صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کے علاوہ ضلع زیارت سے تعلق رکھنے داخل مریضوں خیرمحمد اور غلام سرور کی عیادت کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والے طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج مریضوں خصوصاََ غریب، بے سہارا مریضوں کے ساتھ بھرپور تعاون کی جائے اور مریضوں کو محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتال کو ملنے ادویات ودیگر مفت سہولیات مہیاں کریں تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے علاج کے لئے آنے والے مریض حکومت، محکمہ صحت کی جانب سے فراہمی کی جانے والے مفتی طبی سہولیات سے مستفید ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں