قطر کے وزیر خارجہ ابوظبی پہنچ گئے
قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے ہیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی قومی مفادات اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق جنوری میں یو اےای، سعودی عرب، مصر اور بحرین نے قطر سے تعلقات بحال کیے ہیں۔ یاد رہے کہ 2017 میں ان ملکوں نے دہشتگردوں کی حمایت کے الزام پر قطر سے تعلقات منقطع کیے تھے۔
Load/Hide Comments


