اقوام متحدہ کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکا کے سفر کی اجازت

واشنگٹن:اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا کا سفر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 20 ستمبر کو 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں