روسی طیارہ تاتارستان کے علاقے میں گر کر تباہ ، 19 افراد ہلاک

ماسکو:روسی طیارہ تاتارستان کے شہر میں گرکرتبادہ ہوگیا ہے۔جہاز میں 20 لوگ سوار تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل 410 ٹربولیٹ طیارہ ، جو ایک ایرو کلب کی ملکیت ہے ، تاتارستان کے شہر مینزیلنسک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز میں 22 افراد سوار تھے۔حادثے میں 19افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہیں ۔ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو کے وقت تقریبا 09:11 پر گر کر تباہ ہوا۔

گزشتہ ماہ روسی اے این -26 طیارہ کریش کرگیا تھا، طیارےمیں 6مسافر سوار تھے۔ چین اور روس کے سرحد پر واقع روسی شہر خباروسک قریب طیارہ گرکرتباہ ہوا تھا۔ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ روس کا اے این 26 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جس میں چھ افراد سوار تھے ، مشرق بعید مشرقی شہر خبربسک کے قریب بدھ کو لاپتہ ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں اے این 26 طیارہ جزیرہ نما مشرقی کامچٹکا کے اوپر پرواز کر رہا تھا جس میں 28 افراد سوار تھے اور وہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جہاز میں سوار تمام 28 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں