ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کے بدولت آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی
کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کے بدولت آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے انہوں نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا میں ملک و ملت کو اعلی مقام دلانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گاڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت سے قوم ایک اثاثے سے محروم ہو گئی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments


