ہرنائی، زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے، سرداریارمحمدرند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ زلزلہ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،پی ٹی آئی متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی،وفاقی وصوبائی حکومتیں متاثرین کوریلیف کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی میں متاثرین میں خیمے،کمبل ودیگر اشیاء کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اتوار کے روزپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند ہرنائی پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ہرنائی میں زلزلہ متاثرین کی داد رسی کے لئیے ریسکیو آپریشن کا معائنہ کیا بلکہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کہاکہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں ضروری سامان بھی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے زلزلہ متاثرین میں کیمپ خیمے اور کمبل تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں