خاران، فٹبال میچ کے دوران ہینڈ گرنیڈ حملہ، 2افراد زخمی

خاران(نا مہ نگار) خاران فٹبال میچ کے دوران ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 2افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خاران میں ہندو محلہ سکول کے گراؤنڈ میں فٹبال میچ کے پینلٹی ککس کے دوران نا معلوم افراد نے ایک ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا متعلقہ فورسز نے ضابطے کی کارروائی شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں