مچھ، ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

مچھ:ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول کھٹن کی گاڑی کو حادثہ ایک شخص ہلاک دو زخمی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا بدقسمت گاڑی گہری کھائی میں جاگری زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ناکافی سہولیات کی پیش نظر کوئٹہ منتقل کردی گئی لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے تفصیلات کیمطابق مچھ کے علاقہ سرے بولان حاجی عبدالغفور سمالانی ہوٹل کے مقام پرکوئٹہ سے کھٹن جانیوالی تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر سیکڑوں فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول کھٹن کے نائب قاصد نصیر شیخ جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکول ہیڈ ماسٹر کھٹن محمد صادق شاہوانی جے وی ٹی محمد اقبال زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مچھ پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور لاش کو مچھ ہسپتال پہنچادیا جہاں پر ناکافی سہولیات کی بنا پر زخمیوں کو مزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ جبکہ لاش ضابطے کی کاروائی بعد ورثا کے حوالے کردی گئی زخمیوں کی حالت تشویش بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں