وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد موصول ہونے کے بعد اسمبلی اجلاس 19اکتوبر کو طلب

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد موصول ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس 19اکتوبر کو طلب کیا جائیگا جس میں قرار داد پیش کی جائیگی،بلوچستان اسمبلی کے قواعد انضباط کار مجریہ 1974کے تحت وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد موصول ہونے کے بعد اسمبلی کا اجلاس 7روز بعد طلب کیا جاتا ہے چونکہ قرار داد پیر کو چار بجے کے بعد جمع ہوئی جس کے بعد آج منگل سے 7روز بعد یعنی 19اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائیگا جس میں ارکان کی 20فیصد حمایت کے بعد قرار داد کو پیش کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں