اب شخصی اور روایتی سیاست کا باب بند ہوچکا ہے،نیشنل پارٹی
خا ران:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سابقہ ایم پی اے صوبائی خواتین سیکرٹری شمع اسحاق تنظیمی مہم کے سلسلے میں کلی جنگل کلی گزی،کلی زور آباد، کلی زیان، نوروز قلات اور ٹاون میں یونٹ سازی کی اور عوام سے رابطہ کرکے انہیں نیشنل پارٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا انکے ہمراہ ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی،مرکزی کونسلر و سابق ڈسرکٹ کونسل کے چیئرمین میر صغیر احمد بادینی،جنرل سیکرٹری خورشید عالم، نائب صدر شاہ فیصل کبدانی،تحصیل صدر میر کے ڈی بلوچ،یونس بلوچ،حاجی عبدالروف شاھوانی، محمد ہاشم، حاجی عبدالرشید، اورنگزیب، امان بلوچ، خلیل احمد محمد حسنی، عبدالرزاق لوراجہ، بی ایس او پجار کے سینٹرل کمیٹی کے رکن غنی حسرت بلوچ، آصف نور بلوچ، زونل جونیئر نائب صدر عدنان نور، جگدیش بلوچ تھے اس موقع پر مختلف اجتماعت سے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب شخصی اور روایتی سیاست کا باب بند ہوچکا ہے کیونکہ فرد اور پینل کوئی جامع پروگرام نہیں رکھتے اور نہ ہی عوام کے حقوق کے اصول کے لئے پالیسی نہیں رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ خاران کے ورکرکانفرنس کے دوران نیشنل پارٹی کے سینٹر طاہر بزنجو،سینٹر کہدہ اکرم بلوچ نے بذات خود تشریف لائے اور انہوں نے عوام کے مسائل اور مشکلات سنیں اور یقین دہانی کی کہ ان تمام عوامی مسائل کو ایوان بالا میں اٹھایا جائیگا اور متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کراینگے۔یونٹ سازی مہم کے دوران مختلف یونٹ تشکیل دی گئی اور ممبر سازی کی گئی عوامی رابطہ مہم اور یونٹ سازی کے دوران ڈاکٹرشمع اسحاق بلوچ کی قیادت میں ضلعی خواتین سیکرٹری پروین بلوچ، یونٹ سیکرٹری نور جہاں بلوچ، شکیلہ بلوچ، عاجرہ بلوچ انکے ہمراہ تھے ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے گاؤں اور ٹاون میں یونٹ کھولے جن میں یونٹ سیکرٹری سیکرٹری ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مشاروتی کونسل، تحصیل کونسل، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران منتخب کئے گئے اس موقع پر ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے اور الیکشن کے دوران انکا کلیدی کردار ہوتا ہے نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت داری پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ گوکہ ابھی تک خاران سے ہماری جماعت کو نمائندگی نہیں ملی ہے لیکن اجتماعی کام جو ہمارے مظلوم عوام کی ضرورت انکو سرانجام دیا گیا۔جن میں سرکٹیں جنگل روڈ، نوروز آباد روڈ، شیان روڈ،لتاڑ روڈ، جونگو روڈکلی تقیہ فقیرزئی روڑ، بجلی ترسیل جن میں ایری گلگ، دادوزئی،یونین کونسل جامک شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی احسان نہیں کیا ہے یہ نیشنل پارٹی کا فرض ہے کہ اپنے عوام کا بلا تفریق خدمت کرئے۔


