تربت،ہوشاپ میں شہید ہونے والے بچوں کی میتوں کولیکر لواحقین احتجاج کیلئے کوئٹہ راوانہ ہوگئے
تربت (نمائندہ انتخاب) پرکوٹگ ہوشاپ میں مبینہ مارٹرگولہ حملہ میں شہید ہونے والے دونوں بچوں کی میتوں کولیکر لواحقین احتجاج کیلئے کوئٹہ روانہ ہوگئے، بی ایس اواورتربت سول سوسائٹی کے نمائندے قافلے کے ہمراہ ہیں، 2روز شہید فداچوک تربت پر احتجاجی دھرنا کے بعد منگل کی سہہ پہر لواحقین دونوں میتوں کو ایمبولینس میں رکھ کر کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگئے، ایک اطلاع کے مطابق ہوشاپ میں میتوں کے قافلہ کو روکا گیا ہے، لواحقین کاکہناتھاکہ وہ انصاف کے حصول اور ایف آئی آرکے اندراج کیلئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔
Load/Hide Comments


