بلوچستان کے 8اضلاع کورونا وائرس سے متاثر


کوئٹہ،بلوچستان میں مزید تین اضلاع سے کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر متاثر ہونے والے اضلاع کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے بلوچستان میں مقامی منتقلی کے کیسز بیرونِ ملک سے آئے افراد سے زیادہ ہے جن نئے اضلاع سے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ان میں مستونگ، پشین اور خاران شامل ہیں تفصیلات کے مطابق جہاں بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں اضافہ ہو گیا ہے وہاں مقامی منتقلی کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث اب ان کی تعداد بیرونی ممالک کے دوروں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے اب تک بیرون ملک سے آنے والے متائثرین کے علاوہ مقامی منتقلی سے متاثرین کی غالب اکثریت کا تعلق کوئٹہ شہر سے ہے مقامی منتقلی کے کیسز میں سے صرف 38 کوئٹہ کے باہر کے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے 11 کا تعلق چاغی، چھ لورالائی، نو جعفرآباد، چھ مستونگ، دو پشین، دو خاران جبکہ ایک ایک خضدار اور ہرنائی سے ہیں مقامی حکام کے مطابق خاران سے تعلق رکھنے والے دو افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جبکہ مستونگ سے متائثرین میں سے ایک سینئر ڈاکٹر، ان کا بیٹا اور خاندان کے بعض دیگر افراد شامل ہیں ڈاکٹر کے متاثر ہونے والے بیٹے چند روز قبل حیدرآباد سے مستونگ آئے تھے خاران میں تبلیغی جماعت کے متاثرہ افراد کا تعلق خیبر پشتونخوا کے دو اضلاع خیبر اور نوشہرہ سے ہے جن کو خاران کے شیخ زید ہسپتال کے آئیسولیشن مرکز میں جبکہ تبلیغی جماعت کے باقی 22 اراکین کو ہسپتال کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔