وزیراعظم نے مستحق افراد کیلئے سب سے بڑا پیکج دیا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آبادِوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مستحق افراد کیلئے سب سے بڑا پیکج دیا،بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے،کرونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا ہے،تنقید کرنے والے ”پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں“ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزہراعظم عمران خان نے مستحق افراد،مزدورں اور محنت کشوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا،پنجاب نے اگلے محاذ پر ڈٹے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جبکہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شاملِ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12000 روپے فی کس امداد دی۔ انہوں نے کہاکہ 144 ارب غریبوں میں تقسیم کیا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ 9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ تنقید کرنے والے پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں