پاک افغان باڈر فوری کھولنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو احتجاج کا اعلان کیا جائے گا،عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس عزیز بازء قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی ڈمر نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چمن پاک افغان بارڈر گزشتہ 12 دنوں سے تجارت اور پیدل آمدورفت کیلئے بندرکھنے کیخلاف عوام کابھرپوراحتجاج باڈر کاروبار سے جڑے محنت کشوں، سماجی رہنماوں، تاجرروں لغڑی یونین کی جانب سے سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے چمن مال روڈ پر مارچ کیا گیا پاک افغان باڈر فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں ضلع چمن ضلعی کمپلیکس کے سامنے دھرنا دیا گیا اس کی مرکزی انجمن تاجران بلوچستان مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پاک افغان سرحد سے رکاوٹیں ہٹانے اور سرحد کھولنے کیلئے فوری مذاکرات کا مطالبہ بھی کیا ریلی میں شریک انجمن تاجران چمن کے صدر صادق اچکزئی ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا کہ سرحد کے دونوں جانب آباد ہزاروں افراد معاشی بحران میں اس وقت مبتلا ہیں اور ہزاروں افراد پاک افغان باڈر باب دوستی کے دونوں جانب محصور ہے،ریلی میں شریک تاجروں نے اعلان کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ پندرہ نکاتی مطالبے جو باڈر کھولنے کے حوالے سے پش کیا گیا ہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اگر مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو بھر پور احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں