پنجگور،لاپتہ نواز بلوچ کی لاش پروم سے برآمد
پنجگور:تین روز سے پراسرار طور پر لاپتہ نواز بلوچ ولد عبدالمالک سکنہ کریچی رخشاں حال وشبود کی بوری بند لاش تحصیل پروم سے برآمد ہوئی ہے خاندانی ذرائع کے مطابق نواز گزشتہ تین روز قبل اپنے ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی سے پنجگور آرہے تھے پروم جائین پہنچنے پر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ مزید اطلاع کے مطابق دز پروم تک ایک جمنی گاڑی کے زیر اثر نظر آیا جو انہیں سیکور کرکے لے جارہے تھے اس سیقبل بھی اسی جمنی کا پروم میں چوری لوٹ مار میں تذکرہ ہوا ہے اس واقع کے بعد ایران بارڈر جانے والے گاڑی والوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے کاروباری لوگوں کا کہنا ہے سول و عسکری ادارے کاروباری لوگوں کو مختلف مد میں بھتہ لیتے ہیں لیکن عوام کی تحفظ انکی زمہ داری جیسے نہیں ہے ادارے اپنے مطلوبہ شخص کی تلاش پاتال سے مجرم کو ڈھونڈ کر لاتے ہیں لیکن قاتل چور نامعلوم ہیں آج مذکورہ شخص کی بوری بند لاش پروم دز کے مقام سے برآمد ہوئی ہے تاہم گاڑی لوڈ سمیت غائب ہے۔قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی انتظامیہ جاہ وقوعہ پہ پہنچ چکا ہے


