نو شکی،کسٹمز اور ایف سی کی کا روائی، 1575 کلو گرا م چرس بر آمد، تین ملزما ن کو گر فتار
کوئٹہ: نو شکی میں کسٹم چوکی پر کسٹمز اور ایف سی حکام نے مشترکہ کا روائی کر تے ہوئے 1575 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس سمیت دیگر منشیات بر آمد کر کے تین ملزما ن کو گر فتار کر لیا۔ تر جمان کسٹمز حکام کے مطابق نو شکی میں کسٹم چوکی پر کسٹمز اور ایف سی حکام نے کا روائی کر تے ہوئے دوران تلاشی کارروائی میں 1575 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور اور دس کلو گرام آئس میٹام فیٹامائن نامی ڈرگ بر آمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ منشیا ت کی قیمت 36کروڑ روپے بنتی ہے کسٹمز حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے مزیدتحقیقات شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


