نال گریشہ شمسی پلیٹیں چوری کرنے والے ملزمان گر فتار
خضدار: لیویز فورس نال گریشہ کی کاروائی ملزمان گر فتار۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد بڑیچ و اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو کی احکامات کی روشنی میں نائب تحصیلدار گریشہ اللہ داد دہانی و لیویز لائن انچارج محمد اسلام رسالدار نے گریشہ ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالغنی، محمد صالح ومحمد رضا پسران کریمداد اقوام ساجدی ساکنان سردپ گریشہ کو گرفتار کیا جوکہ گزشتہ روز کوچہ گریشہ میں محمد اسحاق ولد حاجی برفی ایجباڑی ساکن جاورجی کے زمینوں سے نصب شمسی پلیٹیں چوری کرنے میں ملوث تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 9/2021 بجرم زیر دفعہ 379،427،34.ت پ درج کرکے بند حوالات کردیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے لیویز فورس خضدار جرائم پیشہ افراد کو کسی بھی صورت آزاد گھومنے کی اجازت نہیں دیگی۔
Load/Hide Comments


