کوئٹہ، ہزار گنجی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ، ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے کلی رئیسانی میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں