بلوچستان، کورونا وائر س کے 8کیس رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان کے چاراضلاع سے کورونا وائر س کے 8کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 32145ہوگئی محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ سے پانچ، کیچ، موسیٰ خیل، مستونگ سے کورونا وائرس کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 1.04فیصد ریکا رڈ کی گئی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 7افراد کورونا وائر س سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31678ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 115فعال مریض ہیں جن میں سے 7ہائی اور دو لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے ہونے والی اموات کی تعداد 352ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں