مستونگ میں مسجد اور مدرسے پر شیلنگ، قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاﺅن ہڑتال، کاروباری مراکز بند رہے

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ میں گزشتہ روز کھڈ کوچہ میں مسجد اور مدرسے پر شیلنگ قرآن پاک کی بے حرمتی اور ان کو نقصان پہنچانے کے خلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی تمام کاروباری مراکز بند رہے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کھڈ کوچہ کے علاقے میں مسجد اور مدرسے پر شیلنگ کی گئی جس سے قرآن پاک کے نسخوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ان کی بے حرمتی کی گئی واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں، تاجر برادری نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کرکے اپنے کاروباری مراکز، دکانیں اور تجارتی سرگرمیاں معطل رکھیں۔ تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں