بلوچ قوم کا مسئلہ صرف سنجیدہ، بامعنی اور باوقار سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے، اسلم رئیسانی
ویب ڈیسک : نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پرلکھا ہے کہ بلوچ قوم کا مسئلہ سیاسی ہے۔ باغات کے درخت کاٹنے، مساجد اور مدارس پر بمباری کرنے، یا ڈویڑنوں اور اضلاع کی انتظامی ساخت میں ردوبدل کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس کا پائیدار اور موثر حل صرف سنجیدہ، بامعنی اور باوقار سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
Load/Hide Comments


