کوئٹہ، سریاب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی، واٹر ٹینکر کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) سریاب کے علاقے گاہی خان چوک پر دونامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 1 شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے علی احمد سکنہ جیکب آباد کو قتل اور نیاز احمد سکنہ شکار پور کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں سریاب کے علاقے میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سریاب کے علاقے فیض آباد میں تیز رفتار پانی والے ٹینکر کے ٹکر سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت نصیب اللہ کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی سریاب پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں