وزیراعظم کی نجیب ہارون کوہرقیمت پرمنانے کی ہدایات، تمام کوششیں ناکام

کراچی:وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کوہرقیمت پرمنانے کی ہدایات دی ہیں تاہم نجیب ہارون اپنی ضدپر قائم ہے اور استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون کومنانیکی تمام کوششیں ناکام ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے نجیب ہارون کوہرقیمت پرمنانے کی ہدایات دی ہے۔اس سلسلے میں صدرعارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت کئی اہم شخصیات کے رابطے ہوئے تاہم نجیب ہارون اپنی ضدپر قائم ہے اور استعفی واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کراچی کے سینئررہنماکے استعفی سے دیگر ناراض اراکین بھی حیران ہیں کیونکہ رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون عمران خان کے دیرینہ دوستوں میں سے ایک تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں نے نجیب ہارون کے گھرکے باہردھرنا دیا اور استعفی واپس لینے کامطالبہ کیا تاہم کورونا کے باعث نجیب ہارون گھرسے باہر نہیں نکلے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو بھجوادیا تھا۔نجیب ہارون نے کہاکہ پی ٹی آئی کا بانی رکن ہونے کے باوجود انہیں فیصلوں میں شامل نہیں کیاجاتا، حلقے اورشہراور ملک کیلئے کچھ نہ کرسکا اس لئے مستعفی ہوا۔خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں