ایوب اسٹیڈیم میں خواتین کے ہال میں مرد کھلاڑیوں کے کھیلنے کا نوٹس لینےکی اپیل

کوٸٹہ: چیٸرمین ہدہ سپورٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی اسپورٹس حکام کو مطلع کیا چاچکا ہے کہ کوٸٹہ کے معروف ایوب اسٹیڈیم میں جہاں دیگر کھیلوں کے میدان اور ہالز قاٸم ہیں وہاں خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک ہال مختص ہے جہاں پردے کے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ ایک چاردیواری کے اندر خواتین کھلاڑیوں کے لیے مختلف کھیلوں کے انعقاد کے مواقع اور سہولیات میسر ہیں مگر انتہاٸی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ خواتین کے اس مخصوص ہال میں بھی مرد کھلاڑیوں کے کھیل جاری ہیں جس کی وجہ سے خواتین کھلاڑی وہاں جانے سے گریزاں ہیں اور ان خواتین کو مجبورا کھلے میدان میں اپنے کھیلوں کا انعقاد کرنا ہوتا ہے جس کا واضح ثبوت جشن آزادی کی مناسبت سے حالیہ کھیلوں کا انعقاد ہے جہاں خواتین کھلاڑیوں کو اوپن گراٶنڈ میں کھیلنا پڑاخواتین کھلاڑی اس بابت ہدہ سپورٹس ایکشن کمیٹی کے پاس اپنی شکایات درج کروا چکی ہیں اس میں کوٸی دو راٸے نہیں کہ مرد کھلاڑی بھی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیںلہزا ان کے لیے متبادل بندوبست کیا جاٸےانہوں نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ اس بات کو مشیر کھیل و ثقافت، سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی اسپورٹس کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں اور گزارش ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کےلیے مختص ہال فوری طور پر واگزار کروا کر خواتین کے حوالے کیا جاٸے تاکہ وہ چاردیواری کے اندر رہتے ہوٸے پردے کے باقاعدہ اہتمام کے ساتھ کھیل سکیں اس سے نہ صرف خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا بلکہ انکے کھیلوں میں مزید نکھار پیدا ہو جاٸے گا اور وہ ملک و ملت کا نام ضرور روشن کرینگی۔ اس مسئلے پر اسپورٹس بورڈ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ کیونکہ اس انتہائی اہم اشو پر کوئی بھی نوٹس نہیں لیا گیا۔ چئرمین ہدہ اسپورٹس ایکشن کمیٹی نے مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں