حکومت نے محکمہ صحت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر احمد عباس بلوچ نے اپنے ایک مزمتی بیان میں بتایا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ میں ڈاکٹر کے بجائے کسی غیر ڈاکٹر کی تعیناتی کا ہم پرزور مزمت کرتے ہیں، محکمہ صحت کی نجکاری کا جو مضموم ارادہ حکومت بنا چکی ہے وہ اس پر مکمل عمل پیرا ہے جس کی نشاندہی ہم روز اول سے کرچکے ہیں، حکومت وقت نے محکمہ صحت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے اپنے ان غلط سے فیصلوں سے وہ چیزے مزید خرابی کی طرف لے جارہیں ہے، اور ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت کے اس طرح کے فیصلوں کیخلاف ہم ہر حد تک جائنگے اور مزاحمت کرینگے،صدر نے بتایا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر مخالف سوچ پر عمل پہرا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹروں کے جائز پروموشن روک کے رکھنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ ڈاکٹر دشمن سوچ کے حامل انسان ہے، صبح شام غریب عوام کی خدمت میں لگانے والے ڈاکٹرز کے پروموشن روکنا انتہائی غیر تہذیب یافتہ عمل ہے جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں۔


