پاکستان میں کوروناوائرس کے کیسز 8ہزار کے قریب،اموات 166ہو گئیں اپریل 19, 2020اپریل 19, 2020 0 تبصرے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے، کورونا وائرس سے اب مجموعی طور پر ملک بھر میں 7993افراد متاثر ہوئے ہیں جس میں 166افراد انتقال کر گئے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 514نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، جبکہ موذی مرض سے مزید 16متاثرین جاں بحق ہوئے ہیں، اس وقت ملک بھر میں 5ہزار 966افراد مختلف اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 868افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں سب سے زائد کیسز پنجاب میں ہیں جن کی کل تعداد 3ہزار 649ہے جبکہ صوبے بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41ہو گئی ہے۔ جبکہ اب تک بلوچستان میں کیسز کی تعداد 376ہے جبکہ ابھی تک پانچ اموات ہو چکی ہیں۔ بلوچستان میں اس وقت سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ میں ہیں۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)