شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر آمنے سامنے

کرکٹ کے میدان ویران پڑے ہیں، کھلاڑی گھروں میں محدود ہیں اور ایسے میں شائقین پرانے کرکٹ میچیز دیکھ کر ہی لاک ڈاؤن میں اپنے دلوں کو بہلا رہے ہیں۔کرکٹ میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے بیچ ہونے والی گرما گرمی تو مداحوں کو عرصہ دراز تک یاد رہتی ہی ہے لیکن اب یہ نوک جھونک سوشل میڈیا پر بھی نظر آتی ہے۔انڈیا کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گھمبیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے درمیان زبانی جنگ ایک مرتبہ پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی زینت بنی ہوئی ہے۔اس مرتبہ اس لفظی جنگ کا آغاز کرنے والا کرکٹ کی خبروں سے وابستہ سوشل میڈیا پیج ’سرکل آف کرکٹ‘ ہے جس نے 17 اپریل کو اپنی ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کا حوالہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں