بی اے پی کو تقسیم اور ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی تعبیر الٹی ہو گئی، نورمحمد دمڑ
ہرنائی: رکن صوبائی اسمبلی وسابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمرمڑ نے کہاکہ نئے قائد ایوان اور صوبائی حکومت کی تکمیل کے بعد ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی بحالی،شہداء اور زخمیوں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری کیلئے بھرپور کوشش کرونگا زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر اقدامات کرونگا متاثرین کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھونگا بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کے لئے میرقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں میر قدوس بزنجو سنیئر پارلیمنٹرین اور منجھے ہوئے ساستدان ہے صوبے کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو تقسیم کرنے اور ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب ادھورے رہ گئے اختلاف ہی جمہوریت کاحسن ہے بی اے پی کے درمیان جو اختلافات تھے پارٹی کے مرکزی قیادت اور پارلیمانی اراکین نے مل بیٹھ کر کے تمام اختلافات کو احسن طریقے سے حل کرکے پارٹی کی ساکھ کو نقصان سے بچایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت اراکین صوبائی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ شپ کے لئے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا بلوچستان عوامی و اتحادیوں کی نئی صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ7 اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے سے جو جانی ومالی نقصان ہوا بڑی پیمانے پر تھا لیکن سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہرنائی کا دورہ کرنے کے باوجود بھی زلزلہ متاثرین اور زلزلے میں جان بحق افراد کے لواحقین کیلئے کوئی بھی امدادی پیکج کااعلان کیا بلکہ صرف فوٹو سیشن کرکے واپس چلے گئے امید ہے کہ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی دوبارہ بحالی اور زلزلے میں جان بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے خصوصی امدادی پیکج کااعلان کرینگے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی ہمارا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو تہنا نہیں چھوڑے گے بلکہ انکی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کرونگا۔


