مزیدعوام دشمن پالیسیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، ملک محی الدین لہڑی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، جمعیت علما اسلام، پشتونخواہ میپ، مسلم لیگ (ن)کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی وضلعی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس بی این پی کے ارگائزنیگ کمیٹی کے ملک محی الدین لہڑی کے زیر صدارت میں منعقد ہوا جب کہ اجلاس کا مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن چئیرمین اسلم بلوچ تھے۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، نصراللہ شاہوانی، بی این پی کے اراکین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، سراج لہڑی، کامریڈ مرتضی مینگل، جمعیت علما اسلام کے ضلع کوئٹہ کے فنانس سیکریٹری سرفراز احمد، مولانا محمد اکبر، پشتونخواہ میپ کے عبدالعلی، ڈاکٹر آصف بڑیچ، مسلم لیگ (ن)کے سجاد رئیسانی، میر عین الدین کرد، اور اسلم ساتکزئی شریک تھے، شرکت کی اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی،بیروزگاری اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مورخہ 27 اکتوبر بروز بدھ دوپہر 2 بجے سردار منیراحمد مینگل روڈ برمہ ہوٹل میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ اور جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور دوستوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی،چونکہ اس جلسے کی میزبانی بی این پی اور نیشنل پارٹی کی ذمہ داری ہے اجلاس میں پارٹی کے رہنماوں نے سریاب کے عوام سے اپیل کی گئی اور پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ اس احتجاجی جلسے اور مظاہرہ میں وقت مقررہ میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کے عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف اپنا سیاسی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کرکے حکمرانو ں پر واضح کر دے کہ مزید عوام دشمن پالیسیوں پر خاموشی اختیار نہیں کیا جائے گا اور عوام کے تائید وحمایت سے ناروا پالیسیوں کو ہر سطح پر ناکام بنانے کے لئے سیاسی اورجمہوری انداز میں مزاحمت کرینگے عوام کا صبر کا پیمانہ لبر یز ہو چکا ہے عوام کو اب گھروں سے نکل کر مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، لاقونیات کے خلاف سیاسی میدان میں نکلنا ہوگا۔آخر میں پارٹی رہنماں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور دوکانداروں سے کل کے جلسے میں شرکت کے لیئے آگاہی مہم بھی چلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں