پی ٹی آئی وزارت اعلیٰ کیلئے باپ پارٹی کو سپورٹ کریگی، پرویز خٹک

اسلام آباد/کوئٹہ:وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ پی ٹی آئی وزارت اعلیٰ کیلئے باپ پارٹی کو سپورٹ کریگی،بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر اکثریتی فیصلے پرعملدرآمد کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بلوچستان میں بی اے پی کے امیدوار کوسپورٹ کریگی بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر وزارت اعلیٰ کے امیدوار کیلئے جو فیصلہ کیاجائے گا پی ٹی آئی اس فیصلے پر عملدرآمد کریگی ایک سوال کے جواب میں کہ بی اے پی کے پارلیمانی گروپ کی جانب سے میرعبدالقدوس بزنجو کووزیراعلیٰ نامزد کیاگیاہے پی ٹی آئی اس کو سپورٹ کریگی یا نہیں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمانی گروپ میں ہونے والے فیصلے کے تحت ہم چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں