بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

تربت (نمائندہ انتخاب) بلیدہ کے علاقہ سلو میں فائرنگ سے پروم کا رہائشی شخص جان بحق، منگل کے روز تحصیل بلیدہ کے علاقہ سلو میں ایک نوجوان کونامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کی شناخت سہیل ولد عبداللطیف کے نام سے کی گئی ہے جس کاتعلق ضلع پنجگورکی تحصیل پروم سے ہے، بتایاجاتاہے کہ مقتول سہیل چند سال لاپتہ رہے اور 15جنوری2020ء کو بازیاب ہوئے تھے، وہ بلیدہ میں گاڑیوں کی گریس کا کاروبارکرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں