انضمام الحق کا شعیب اختر کیساتھ نامناسب رویہ رکھنے پر رد عمل

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی سرکاری ٹی وی پر پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انضمام الحق نے کہا کہ ٹی وی پر بالکل بھی ایسا نہیں ہوناچاہیے تھا اور ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ چیز بہت بری لگی، نیشنل ٹی وی پربیٹھ کر ایسارویہ اختیارکرنا بالکل بھی مناسب نہیں۔
واضح رہیکہ گزشتہ روز شو کے دوران سرکاری ٹی وی کے اینکر اور شعیب اختر کے درمیان بحث ہوئی جس پر سرکاری ٹی وی کے اینکر کے نامناسب رویئے پر شعیب اختر نے پروگرام سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں