شیخ رشید کے لئے سیاست سے باز رہنا ممکن نہیں،رانا ثنا اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے لئے سیاست سے باز رہنا ممکن نہیں لیکن عوام کے گھر کورونا کے ماتم کے دوران سیاست نہ کریں تو اچھا ہے،کاش اس موقع پر زبان درازی کے بجائے حکمران عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیں،عوام اِس وقت شیخ صاحب کی گالی گلوچ اور بدزبانی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی ترجیح عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز رکھنا ہے،اِس وقت عوام کو سہارا اور ہمت دینے، ہمدردی کی زبان بولنے کا وقت ہے،شیخ صاحب عوام اِس وقت آپ کے منہ سے سیاست، بدزبانی اور گالی گلوچ نہیں بلکہ ہمدردی کے دو بول سْننا چاہتی ہے،آج شہباز شریف پر توجہ نہیں بلکہ عوام کے ریلیف، راشن اور روزگار پہ توجہ ہونی چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں